اسلام اباد ( سید جنید حیدر) 14 سال بعد اسلام آباد کے 27 تھانوں کو 30 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں، اسلام آباد پولیس کے تھانوں کو نئی گاڑیاں دینے کی تقریب کا انعقاد،وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے گاڑیوں کی چابیاں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیں .اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ناکارہ گاڑیوں کے ساتھ جدید پولیسنگ کا تصور ناممکن ہے،
وقت کے مطابق پولیس کی ضروریات کو پورا کر کے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، نئی گاڑیوں سے پولیس کا رسپانس ٹائم بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام کی حفاظت اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، وسائل کی فراہمی سے پولیس اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز سے ادا کر سکے گی، اسلام آباد کے تمام تھانوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ تھانوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ہماری ماحول دوست پالیسی کا حصہ ہے،الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرولیم اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی، وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اعلیٰ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے
0

