0

کشمیر ہماری شہ رگ ہے.وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد: یومِ استحصال 5 اگست پر وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1947 سے ہمارے کشمیری بھائی اپنی آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 A کو یکطرفہ منسوخ کر دیا۔ بھارت نے اس عمل سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا غیر قانونی اور قابل مذمت اقدم اٹھایا۔ اس اقدام کے بعد کشمیر میں بے تحاشا ظلم ڈھائے گئے اور کشمیر ی قیادت کو جیلوں میں بند کیا گیا۔

میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہکشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی کوششوں کو کسی بھی طرح سے دبایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے

پور ی دنیا میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے لیکن ظالم اپنے ظلم سے باز نہیں آتا۔ پاکستان آئندہ بھی کشمیریوں کے اس حق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کشمیریوں سے ہمارا مذہبی اخلاقی اور خونی رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، افواج اور عوام پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔دعا ہے کی جلد کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق میسر آئیں اور کشمیر کا مسئلہ انکی امنگوں کے مطابق حل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں