0

عالمی فورمز پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(یو پی اے) یومِ استحصال کشمیر پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

سینیٹر و وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا سیاہ دن ہے

بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، کشمیر اب بھی بدترین محاصرے، بلیک آؤٹ، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہے

انہوں نے بیان میں‌کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری ظلم پر خاموشی اختیار نہ کرے، یہ دراصل حمایت کے مترادف ہے

عالمی فورمز پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے، کشمیر کی آزادی، امن اور انصاف کی جدوجہد میں پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں