پاکستان کے نامور ای گیمر ارسلان ایش نے چھٹا EVO ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ارسلان صدیقی نے فائنل میں ہم وطن حریف عاطف بٹ کو شکست دی، وہ چار بار ٹیکن سیون چیمپئن بننے والے پہلے پروفیشنل گیمر ہیں
اپنے گیم کے حوالے سے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان ایش کا کہنا تھا ‘ہم دونوں (عاطف بٹ) نے اس کے لیے بہت محنت کی تھی، ہمیں ایک دوسرے کا سامنا کرنا تھا’
‘عاطف دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں، یہ بات ہے کہ میں اس کا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا، میں جانتا ہوں کہ وہ بہت مضبوط ہے۔ ہم ہر روز ایک دوسرے سے کھیلتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں کو جانتے ہیں
ایوو ٹیکن ایٹ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 2500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے تھے، ایوولوشن چیمپئن شپ 2025 ٹیکن ورلڈ ٹور اور ای سپورٹس ورلڈ کپ کوالیفائر کا حصہ تھی

