0

گوادر ایئرپورٹ پر دو کمرشل پروازیں بحال، فضائی رابطوں میں بہتری

گوادر (یوپی اے) نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) پر دو کمرشل پروازوں کی بحالی کے بعد فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے، جو بلوچستان میں فضائی رابطوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اس اقدام سے تجارت، سیاحت، روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل این جی آئی اےسے صرف کراچی سے گوادر کی ایک پرواز چلائی جا رہی تھی۔ دو اضافی پروازوں کی بحالی کے بعد اب ایئرپورٹ پر پیر، جمعرات اور ہفتہ کے روز سروس دستیاب ہے، جس سے مسافروں اور مال برداری کے لیے سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی حکومت نے نئے مالی سال26- 2025 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت این جی آئی اے کے لیے تقریباً 19 ملین ڈالر (4 ارب روپے) مختص کیے ہیں، جب کہ منصوبے کی کل لاگت تقریباً 260 ملین ڈالر (54.98 ارب روپے) ہے،

جس میں سے 202 ملین ڈالر (42.71 ارب روپے) پہلے ہی خرچ کیے جا چکے ہیں۔ نئے ایئرپورٹ کی تعمیر سے قبل گوادر کے لیے کراچی کے سوا کسی شہر سے براہِ راست فضائی رسائی موجود نہ تھی، جس کے باعث مسافروں کو لمبے، مہنگے اور وقت طلب سفری راستے اختیار کرنے پڑتے تھے۔ این جی آئی اے جدید سہولیات سے آراستہ ایک بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ ہے،

جدید سہولیات کے ساتھ تیز تر اور باقاعدہ فضائی سفر فراہم کرے گا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق، فلائی جناح، ایئر سیال، ایئر بلیو اور سیرین ایئر سمیت کئی نجی ایئر لائنز نے گوادر میں آپریشنز شروع کرنے کے لیے درخواستیں دے دی ہیں، جس سے آنے والے دنوں میں مزید فضائی سہولتوں کی راہ ہموار ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں