0

قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نے منع نہیں کیا.عمر ایوب

پشاور. تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہےکہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نے منع نہیں کیا۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے جب بھی آئیں، ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نےمنع نہیں کی، سیاست میں مشکل حالات دیکھنے پڑتے ہیں مگربانی پی ٹی آئی کے بیٹے مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کا حکم تھا کہ احتجاج مقامی سطح پر کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کہیں کہ اسلام آباد نہیں جانا تو ہم کون ہوتے ہیں وہاں جانے والے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب میں پولیس ظلم و بربریت پر اتر آئی ہے، ماضی میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی جس میں حکومت کو بے بس پایا، پنجاب میں حکومت پٹواری بھی مرضی کا نہیں لگا سکتی تو ان کے ساتھ کیا مذاکرات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرےعلم میں نہیں کہ عمران خان کو جیل سے نکلنے کیلئےکوئی آفر آئی ہو، عمران خان کو کوئی ڈیل آئے بھی تو وہ مانیں گے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں