0

190 پاکستانی طلباء جدید زرعی تربیت کے لیے چین پہنچ گئے

بیجنگ(یوپی اے)حکومت پاکستان کے ایگریکلچر “تھاؤزنڈ ٹیلنٹس پلان” ٹریننگ پروگرام کے تحت 190 پاکستانی طلباء کا وفد چین کی ہواژونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی (HZAU) پہنچ گیا ،جہاں یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کا خیرمقدم کیا۔ چاینہ اکنامک نیٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبا کو تین مختلف شعبوں میں تقسیم کیا جائے گا جس میں آبی پرورش و پروسیسنگٓ،پھل و سبزیوں کی پیداوار و پروسیسنگ،اسمارٹ ایگریکلچرشامل ہیں ،جہاں وہ دو طرفہ نوجوانوں کی ترقی کے پروگرام کے تحت تین ماہ تک تعلیم حاصل کریں گے۔

چاینہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ پروگرام پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی بنیاد پر قائم ہے اور اس کا مقصد 1,000 پاکستانی زرعی گریجویٹس کو چین کے ممتاز اداروں میں تربیت دینا ہے تاکہ وہ جدید زرعی طریقے اپنا سکیں۔ چاینہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہواژونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی کو 190 پاکستانی زرعی مینیجرز اور تکنیکی ماہرین کی تربیت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جن میں تمام کے پاس کم از کم بیچلرز ڈگری ہے جبکہ 154 کے پاس ماسٹرز یا اس سے آگے کی ڈگریاں موجود ہیں۔ اس پروگرام کا نفاذ نہ صرف زرعی شعبے میں جاری تعاون کی عکاسی کرتا ہے بلکہ زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک عملی قدم بھی ہے جو دونوں ممالک نے مل کر اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں