0

مزید 100 الیکٹرک بسیں شنگھائی سے پنجاب روانہ ہو گئیں، مریم نواز

دسمبر تک ہر ضلع میں سروس کا آغاز ہو گا، کرایہ صرف 20 روپے مقرر ، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (یوپی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مزید 100 الیکٹرک بسیں شنگھائی کی بندرگاہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، جو دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں چلائی جائیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ جدید، آرام دہ، سی سی ٹی وی سے مانیٹرڈ اور موسم کے مطابق کنٹرولڈ بسیں پنجاب کے شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ گوادر پرو کے مطابق ایک صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی کے لیے بھی 100 سے زائد الیکٹرک بسیں “جلد پہنچیں گی، ان شاء اللہ”۔یہ پیش رفت ان کے حالیہ اعلانات کا تسلسل ہے۔

12 اگست کو مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ ایک اور 100 الیکٹرک بسوں پر مشتمل بیڑا چین کی یانٹائی بندرگاہ سے روانہ کیا جا رہا ہے ۔ یہ بسیں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان جیسے اضلاع کے لیے ہیں، جو طویل عرصے سے باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام سے محروم رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل 29 جولائی انہوں نے کہا تھا کہ چین میں 1100 الیکٹرک بسوں کی تیاری جاری ہے، جن میں سے ابتدائی 240 بسیں اگست میں پاکستان پہنچیں گی، اور چھوٹے اضلاع میں چلائی جائیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق پنجاب کو رواں سال جنوری میں پہلی بار 27 الیکٹرک بسیں موصول ہوئی تھیں، جب مریم نواز نے دسمبر کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ چین میں تیار کردہ یہ گاڑیاں روانگی کے لیے تیار ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق حکومت کے منصوبے کے مطابق، ان چینی الیکٹرک بسوں کے ذریعے بتدریج پرانی روایتی بسوں کو تبدیل کیا جائے گا، تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں سستی، ماحول دوست اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں