0

اسلامیہ ایلومنائی ایسوسی ایشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فری آئی کیئر کیمپ لگائے گا

بہاول پور : اسلامیہ ایلومنائی ایسوسی ایشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فری آئی کیئر کیمپ لگائے گا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے المصطفیٰ ٹرسٹ آئی ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر تجمل لطیف گرمانی اور ایلومنائی ایسوسی ایشن کے اعجازاحمد فقہی نے کہا کہ آئی کیمپ کے دوران اساتذہ ، ملازمین اور طلباو طالبات آنکھوں کے مفت آپریشن علاج اور معائنہ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور عینکیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

تجمل لطیف گرمانی برطانیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے انٹرنیشنل چیپٹر کا بھی آغاز کریں گے۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے دو واٹر فلٹریشن کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں