بہاول پور: ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر سے اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے ضبط کیے گئے پچاس سے زائد غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل کے سیل پوائنٹس اور ڈسپنسر یونٹس کو سول ڈیفنس آفس بہاول میں ناکارہ بنا کر تلف کر دیا گیا۔ یہ آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب اور ضلعی پیٹرولیم ایسوسی ایشن بہاولپور کے سینئر عہدیداران کی موجودگی میں کیا گیا جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس بہاولپور ریجن رانا طارق واصف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک بار پھر تنبیہہ کی گئی ہے کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر اور غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کیلئے لگائے گئے ڈسپنسرز کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور انہیں بغیر کسی رعایت کے مسمار کر دیا جائے گا۔ شہری حلقوں اور ضلعی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
0

