0

اسلام آباد میں سفید بادلوں کی ٹکری کا عجب نظارہ، ماہرین کی نظر میں کیا ہے؟

اسلام آباد میں سفید بادلوں کی ٹکری کا عجب نظارہ،ماہرین کی نظر میں کیا ہے؟

اسلام آباد میں یہ خاص نظارہ دیکھا گیا جہاں پورا آسمان صاف شفاف ہے اور صرف ایک جانب بادل کا ٹکڑا گرج چمک رہا ہے،بادل کے نچلے آبی بخارات کی بالائی برفیلی سطح سے رگڑ پرگرج چمک پیدا ہونا تو معمول ہے،لیکن آسمان پر سفید اورسرمئی بادلوں کی ایک ہی ٹکڑی،گرج چمک کا طوفان اٹھادے اور باقی مطلع مکمل صاف،یہ عجب صورتحال دو روز پہلے وفاقی دارالحکومت میں پیش آئی،جس نے سب کو حیران کردیا،ہر کوئی اس نظارے کو کمیرے کی آنکھ میں قید کرتا نظر آیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیات عرفان ورک اس پر بات کرتے ہوئے کہا ٹیپمریچر نیچے بہت زیادہ اور اوپر کم ہوجاتا ہے،اس وقت کومولس کی ورٹیکل ایکسٹینشن بڑھ جاتی ہے اس کے بعد کومولونمبس کی شکل میں چلا جاتا ہےیہ وہ بادل ہے جس میں تھنڈر اسٹارم ہوتا ہےاوروہ نظر بھی آتا ہے۔مولو نمبس نامی ان خاص بادلوں کی بلندی کم ہونا کوئی اچھی علامت نہیں ۔۔

ماہر موسمیات خنساء نعیم نےاس بارے بات کرتے ہوئےکہا زمین سے 1 ہزار فٹ یا 6 ہزار فٹ پر یہ بادل بنے تو ہی نظر آتا ہے اور اس میں تھنڈر اسٹارم بھی نظر آتا ہے،یہ خطرناک تب ہیں جب زمین اور ان بادلوں میں فاصلہ کم ہو،ان بادلوں سے مسلسل اور تیز بارش کا بھی امکان ہوتا ہے۔

پاکستان میں فطری مظاہرکی غیرمعمولی صورتحال پر عوام ہی نہیں پالیسی سازوں کیلئے بھی کسی چیلنج سے کم نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں