0

حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل مؤخر کرنے کی درخواست کردی

حکومت نےآئی ایم ایف سےسیلاب متاثرین کے بجلی بل تین ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی درخواست کردی ہے،آئی ایم ایف نےنقصانات کا ڈیٹا طلب کرلیا،پاور ڈویژن ڈیٹا اسی ہفتے فراہم کرے گا

حکومت نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے آئی ایم ایف سے بجلی کےبلوں میں ریلیف مانگ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بجلی بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے،حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کیلئے مختلف ریلیف آپشنز پر غور کر رہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف دینے اور فلڈ پیکج دینے کی تجاویز زیر غور ہیں

حکام ےمطابق حکومت زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرچکی،فارمرز سپورٹ پیکج جلد متوقع ہے،سیلاب سے گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال،قصور،مظفرگڑھ، ملتان اور بہاولپور شدید متاثر 6 ہزار سے زائد مویشی بہہ گئے، چاول کی فصل بری طرح متاثر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں