وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چمن میں پاک-افغان سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیرِ اعظم کا دھماکے میں چھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار،وزیرِ اعظم کی جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا
وزیرِ اعظم کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،وزیرِ اعظم کی واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت
وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں. شرپسندوں کے مزموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے

