0

سوئی نادرن گیس کی لاہور ویسٹ ریجن میں یو ایف جی کنٹرول کارروائیاں

لاہور(یوپی اے) سوئی نادرن گیس کی لاہور ویسٹ ریجن کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف کامیاب چھاپہ مار کارروائیاں جاری۔پہلی کارروائی شاہپور کانجرا، ملتان روڈ پر کی گئی جہاں پانچ میٹر ریورسل کیسز پکڑے گئے۔ صارفین اپنے میٹر ریورس کر کے گیس چوری کر رہے تھے۔ ٹیموں نے تمام غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے۔ چھاپے کے دوران صارفین نے عملے کی مزاحمت کی تاہم پولیس کی مدد سے گیس چوری کے تمام کیس ختم کر دیے گئے۔

سوئی نادرن گیس میڈیا افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایک اور کارروائی اچھرہ، فیروز پور روڈ پر کی گئی جہاں ایک صارف کو گھریلو کنکشن کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ٹیم نے فوری طور پر کنکشن منقطع کر کے گیس چوری روک دی۔تیسری کارروائی اچھرہ کے علاقے دہاٹہ ٹاؤن میں کی گئی جہاں تین گھریلو کنکشنز پر گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا۔ ٹیموں نے تمام کنکشن منقطع کر دیے جس کے نتیجے میں علاقے میں گیس پریشر میں بہتری آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں