0

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے ۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ آج صبح انتقال کرگئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مفتی اعظم کے انتقال سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ ’مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال سے مملکت اور مسلم دنیا ایک ممتاز عالم سے محروم ہو گئی ہے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ سائنس، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں نمایاں خدمات سرانجام دیں‘۔

واضح رہے کہ شیخ عبدالعزیز سینئر علماء کی کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں