مانچسٹر (وسیم عباس)برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری رفاقت لال کی جانب سے شاندار عشائیہ دیا گیا، عشائیہ کا انعقاد پاکستان سے تشریف لانے والے چوہدری محمد یونس کے اعزاز میں کیا گیا۔تقریب میں کمیونٹی کے معزز اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف خوشی اور محبت کے رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے تعلقات کو بھی مزید فروغ دیتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفاقت لال نے کہا کہ”ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب رہنا چاہیے۔ ایسے پروگرام ہمارے نوجوانوں کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑے رکھتے ہیں۔مہمانِ خصوصی چوہدری محمد یونس نے برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی کے تعاون اور محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ”مجھے یہاں آکر گھر جیسا ماحول ملا، اور میں سب دوستوں اور بھائیوں کا شکر گزار ہوں۔تقریب کا ماحول نہایت خوشگوار رہا۔ دوستوں نے مل بیٹھ کر نہ صرف پرانے تعلقات تازہ کیے بلکہ آئندہ کے لیے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا عزم کیا۔
پروگرام کا اختتام دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ ہوا، اور شرکا اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی کمیونٹی اسی طرح متحد رہ کر اپنی شناخت کو مزید روشن کرے گی۔

