0

پاکستان اورچین کی آزمودہ دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے. صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے 76ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا،چینی صدر اور عوام کی خوشحالی اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

آصف علی زرداری نےکہاپاکستان اورچین کی آزمودہ دوستی مزیدمضبوط ہورہی ہے،پاکستان کےعوام چین کی خوشیوں میں شریک ہیں،صدرشی جن پنگ کی قیادت چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے گئی،پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کا حامی ہے۔

صدرمملکت نےکہاچین کی ترقی،اتحاد اوراختراع کا شاندارسفرقابل فخرہے،میرےحالیہ دوروں سے روابط کےفروغ اورتعاون کے عزم کو تقویت ملی،مضبوط عوامی تعلقات پاکستان چین دیرپا شراکت داری کی بنیاد ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں