مانچسٹر( وسیم عباس )یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو زنی، کونسل آف مساجد کا اظہار افسوس کیا گیا.مانچسٹر کونسل آف مساجد نے یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو زنی کے واقعے پر شدید افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ کونسل نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ افراد ، ان کے اہل خانہ اور یہودی برادری کے ساتھ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مانچسٹر ہمیشہ مختلف مذاہب اور برادریوں کا پرامن شہر رہا ہے، نفرت اور تشدد ہمیں تقسیم نہیں کر سکتے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ پرسکون رہیں، پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے دیں اور افواہوں سے گریز کریں۔کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ اس مشکل گھڑی میں سب کو متحد ہو کر امن، انصاف اور باہمی احترام کا مظاہرہ کرنا ہوگا
پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسرائیلی شہریوں کو گاڑی سے ٹکر ماری، پھر چاقوؤں سے وار کیا، مشتبہ حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا،برطانوی وزیراعظم نے مانچسٹر واقعے پر اجلاس طلب کرلیا.انہوں نے کہاکہ مانچسٹر میں ہونیوالے حملے پر شدید صدمہ میں ہوں، برطانوی بادشاہ چارلس نے بھی یہودی عبادت گاہ پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے بارے میں جان کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔

