0

مزید ایک لاکھ بچوں کو بائیکس اور لیپ ٹاپ دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے مل کر بہت خوشی ہوئی، بلوچستان کے طلبا ہمارے مہمان ہیں، ہمارے دروازے دوسرے صوبوں کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلےہیں، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمام صوبوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، سیاست عوام کی خدمت کرنے کا نام ہے، بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پنجاب میں سفارش کا کلچر ختم کیا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جارہا ہے، فنڈز کے استعمال کو شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں تقرریاں میرٹ پر کی جارہی ہیں۔

پنجاب کو پیسہ زیادہ ملنے کی بات درست نہیں، جرائم کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے، خواتین کو محفوظ ماحول کی فراہمی ترجیح ہے، سیف سٹی کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلا رہے ہیں، غریب اور مستحق افراد کیلئے 1لاکھ 25 ہزار گھر بنا رہے ہیں، لوگوں کو مفت ادویات ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، 5سال میں 5لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے۔

سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بن گیا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے، لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، اسموگ میں پہلی بار ہوا شٹ ڈاؤن نہیں کرنا پڑا، گرین بسوں میں کا کرایہ 20 روپے ہے، پورے لاہور میں فری وائے فائے کا پروگرا م ہے، پورے پنجاب میں بس اسٹیشنز بن رہےہیں، اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل ہر ضلع میں دل کےامراض کا اسپتال بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں