0

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی

گل پلازہ میں نویں روز سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 انسانی باقیات ملیں۔ آج دوپہرمزید 2 انسانی لاشوں کےباقیات ایدھی سرد خانے منتقل کیے گئے، ایک کی شناخت عبدالحسیب کے نام سے ہوئی

حکام کے مطابق اب تک2خواتین سمیت22میتیں ورثاءکے حوالے کی جاچکی ہیں،22میتوں میں16کی شناخت ڈی این اے سے ہوئی ہے

سانحے کی تحقیقات کے لئے لاہور کی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کراچی پہنچی اور عمارت کا معائنہ کیا ۔ گل پلازہ کی بچی کچی عمارت کے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے ملبے پر سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ کل گل پلازہ کی باقی عمارت کوسیل کردیا جائے گا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا عمل تیز کردیا جائے گا۔ ایک پاکٹ رہ گیاہے،وہاں لاش کی کوئی اطلاع نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں