0

گوادر ،چینی کمپنی نے گدھے کا گوشت برآمد کرنے کا لائسنس حاصل کر لیا

گوادر(گوادر پرو)گوادر نارتھ فری زون میں قائم چینی کمپنی ہانگینگ نے بالآخر عوامی جمہوریہ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) سے چین کو گدھے کا گوشت برآمد کرنے کا باضابطہ لائسنس حاصل کر لیا ہے۔ لائسنس کی منظوری کے لیے جی اے سی سی نے مقررہ قوانین کے تحت ہانگینگ کے طریقۂ کار اور عمل درآمد کا آن لائن معائنہ کیا۔

لائسنسنگ کی تمام شرائط پوری ہونے کے بعد برآمدات آئندہ ہفتے سے شروع ہونے جا رہی ہیں۔ ہانگینگ کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ ان کے لیے انتہائی اطمینان کا باعث ہے کہ تمام معائنے کے معیار، سرٹیفیکیشنز اور ضوابط کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی کھیپ گوادر نارتھ فری زون میں قائم کمپنی کے انفراسٹرکچر سے چین روانہ کی جائے گی۔اس انفراسٹرکچر میں حال ہی میں قائم کیا گیا سلاٹر ہاؤس بھی شامل ہے ان کے مطابق ہر ماہ تقریباً 50 کنٹینرز پر مشتمل گدھے کے گوشت کی کھیپ پاکستان سے چین بھیجی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں