0

پاک چین دوستی اسپتال کے لیے مخصوص پاور لائن فعال

گوادر: پاک چین دوستی اسپتال گوادر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک نئی، مخصوص پاور لائن جمعرات کے روز فعال کر دی گئی۔ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے مطابق اس اقدام سے اسپتال کو 24 گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جا سکے گی۔

گوادر پرو کے مطابق یہ فیڈر گوادر گرڈ اسٹیشن سے زیرِ زمین کیبل کے ذریعے منسلک ہے اور اسے چینی ماہرین اور انجینئرز کی نگرانی میں فعال کیا گیا۔ جی ڈی اے نے بتایا کہ زیرِ زمین کیبلنگ نمی، خراب موسم اور تکنیکی خرابیوں سے تحفظ فراہم کرے گی، جس سے بجلی کی قابلِ اعتماد فراہمی ممکن ہوگی۔

یہ منصوبہ حکومتِ بلوچستان کی خصوصی گرانٹ کے تحت مکمل کیا گیا۔ چینی تکنیکی ٹیموں نے جی ڈی اے حکام کے ساتھ مل کر دو روز میں طویل عرصے سے زیرِ التوا اس منصوبے کو مکمل کیا، جس کی نگرانی جی ڈی اے کے ایگزیکٹو انجینئر (الیکٹریکل) سجاد زید نے کی۔

نئے فیڈر کے فعال ہونے کے بعد حساس اور بھاری طبی مشینری مکمل طور پر قابلِ استعمال ہو گئی ہے، جس سے گوادر کے شہریوں کو جدید اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے

واضح رہےپاک چین دوستی اسپتال کوانڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک چلاتا ہے، یہ گوادر کے بڑے سرکاری طبی اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ اسپتال ایمرجنسی سروسز، تشخیصی سہولیات اور ماں و بچے کی صحت سمیت ثانوی اور ثالثی درجے کی طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں