0

اسپین کا غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان

اسپین کی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے

خبر ایجنسی کےمطابق 2025 کے اختتام تک کم از کم پانچ ماہ اسپین میں قیام کرنے والے افراد اس اسکیم کے تحت اہل قرار پائیں گے

حکام کےمطابق قانونی رہائشی حیثیت کے حصول کے لیے وہ افراد درخواست دے سکیں گے جو 2026 سے قبل اپنی درخواست جمع کرائیں گے،درخواست دہندگان کے لیےپاسپورٹ اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا

قانونی دستاویزات کےحصول کے اعلان کے بعد مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور قونصلیتوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،جہاں تارکین وطن ضروری کاغذات مکمل کروانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ماہرین کےمطابق اس فیصلے سے اسپین میں مقیم ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی تحفظ اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں