0

مشرقی کانگو میں کان بیٹھنے کا افسوسناک واقعہ، 200 سے زائد افراد ہلاک

مشرقی کانگو میں کان بیٹھنے کے ایک المناک واقعے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے

حکام کےمطابق مشرقی کانگو میں واقع کولٹن کی ایک کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرجانی نقصان ہوا،صوبائی حکام کاکہنا ہےکہ حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے

گورنرکےایک مشیر کے مطابق ملبے تلےدب کرمرنےوالوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے،جبکہ خدشہ ظاہر کیاجارہا ہےکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے،ریسکیو ٹیمیں جائےحادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم دشوار گزار علاقہ اورمحدود وسائل کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں