ساہیوال( یو پی اے ) پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام (United Nations World Food Programme) نے بچوں کی غذائیت اور فلاح سے متعلق اہم پروگرامز کو ایک ہی نظام کے تحت چلانے پر اتفاق کیا ہے اس کا مقصد غربت اور خوراک کی کمی جیسے مسائل سے بہتر اور مؤثر طریقے سے نمٹنا ہے یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور عالمی خوراک پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشی یاما کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا
اس مشترکہ نظام کے تحت حکومت کے نشوونما غذائی پروگرام کو پاکستان بیت المال کے تحت چلنے والے اسکولز فار ری ہیبیلیٹیشن آف چائلڈ لیبر (SRCL) اور ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز (WeCs) کے ساتھ جوڑا جائے گا اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ بچوں اور خواتین کو ملنے والی خوراک، تعلیم اور مالی و سماجی مدد ایک ساتھ اور بہتر انداز میں مستحق لوگوں تک پہنچ سکے۔ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پاکستان کے یہ پروگرام عالمی سطح پر گلوبل الائنس آن ہنگر اینڈ پاورٹی، سے ہم آہنگ ہوں تاکہ ملکی اقدامات عالمی معیار کے مطابق ہوں اس کے علاوہ اسکولوں میں بچوں کو خوراک فراہم کرنے کے اقدامات، جن میں اسکول میلز پروگرام شامل ہے، پر بھی بات کی گئی
ان پروگرامز کو بچوں کی صحت بہتر بنانے اور اسکول میں حاضری بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا گیا خوراک کے تحفظ کو درپیش موسمیاتی مسائل پر بھی بات ہوئی، خاص طور پر سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات پر توجہ دی گئیاس سلسلے میں National Disaster Management Authority کے ساتھ مل کر بہتر تیاری اور بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سماجی تحفظ اور غذائیت کی سہولیات کو آسان، منظم اور مؤثر طریقے سے مستحق خاندانوں اور بچوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ انہیں حقیقی فائدہ پہنچ سکے

