0

ساہیوال، حوالات توڑ کر چوری کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان فرار ہو گئے

ساہیوال( یو پی اے)تھانہ نور شاہ کی حوالات توڑ کر چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کلیم اللہ اور اللہ دتا فرار ہو گئے، ڈی پی او ساہیوال نے ایس ایچ او تھانہ نور شاہ شفیق قمر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ چوہدری امجد حسین سب انسپیکٹر کو ایس ایچ او تھانہ نورشاہ دائنات کر دیا ہے جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں اس واقعے کی تفتیش کے لیے ایک ٹیم بنا دی گئی ہے

جو حقائق کے سامنے لائے گی واقعات کے مطابق موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو ملزمان کلیم اللہ اور اللہ دتہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ قصبہ نور شاہ کے رہنے والے ہیں دونوں کو گزشتہ رات ہی گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا تھا رات کو انہوں نے حوالات کی سلاخیں توڑ کر راستہ بنایا اور فرار ہو گئے پولیس نے ایک اور مقدمہ ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے ابھی تک حوالات توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں