ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال روڈ نزد اتفاق شوگر مل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص موقع پر جانبحق 3 افراد شدید زخمی ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار کار آلوؤں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے عقب میں جا ٹکرائی ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر گاڑی میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالا حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور زخمی افراد گاڑی میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت سے باہر نکالا ریسکیو 1122 کے عملہ نے جاں بحق ہونے والا چیچہ وطنی کے رہائشی 50 سالہ محمد یوسف کی ڈیڈ باڈی کو قانونی کروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا ریسکیو 1122 نے1 زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال شفٹ کر دیا حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ شاہد پرویز ‘ 50 سالہ ممتاز اور 23 سالہ طالب حسین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
0

