0

ساہیوال اینٹی کرپشن کا یونین کونسل آفس پر چھاپہ

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال اینٹی کرپشن کا یونین کونسل آفس، چک نمبر 89/6-R، پر چھاپہ ساہیوال سیکرٹری یونین کونسل کی رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتاری اینٹی کرپشن ساہیوال کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں یونین کونسل آفس چک نمبر 89/6-R، ساہیوال میں چھاپہ مارا چھاپے کے دوران سیکرٹری یونین کونسل محمد بوٹا کو ایک شہری سے پیدائش سرٹیفکیٹ کے اجرا کے عوض 10,000 روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا رشوت کی رقم موقع سے برآمد کر لی گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں