ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوا ل ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے لئے ایک بڑے منصوبے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس کے تحت 6ار ب 17 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے صوبے بھر کے 9100 کسانوں کو جدید زرعی مشینری فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے یہ بات زرعی شعبے میں مشینی استعمال کے فروغ کے منصوبے کی بریفنگ میں کہی جس میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر ،ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ محمد ہمایوں حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ رائے شفقت بھی موجود تھے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ محمد ہمایوں حنیف نے بتایا کہ عام استعمال کی 16 زرعی مشینوں پر 5لاکھ اورکسانوں میں 12 نئی مشینیں پروموٹ کرنے کے لئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں گروپ I میں 507 کسانوں اور گروپ II میں 109کسانوں کو مشینری فراہم ہو رہی ہے جس پر بالترتیب 25 کروڑ 35 لاکھ اور 10 کروڑ 90 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی جس میں حکومت کا حصہ 60فیصد ہو گا
0

