ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے دفتر میں ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال میں کیمبرج کیمپس کے تعمیراتی کام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں پرنسپل ڈی پی ایس محمد اکبر اور وائس پرنسپل راوی کیمپس مومنہ ایزد نے شرکت کی اجلاس کے دوران پرنسپل نے کیمبرج بلاک کی تعمیراتی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے زیرِ استعمال تعمیراتی میٹریل، رینوویشن کے کام اور معیار کو یقینی بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ کیمبرج بلاک کی تعمیراتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے اور بچوں کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز بروقت ممکن بنایا جا سکے انہوں نے معیارِ تعمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے اور کام کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی بھی تاکید کی اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس محمد اکبر نے سکول کی مجموعی کارکردگی، تدریسی معیار اور اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا
0

