ساہیوال یو پی اے) مجلس وحدت المسلمین اور فقہ جعفریہ اور جماعت اسلامی کی اسرائیل و امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے صدر صفی حسنین شیرازی نے کی۔
ریلی جوگی چوک سے ہائی اسٹریٹ 15 چوک تک نکالی گئی ، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر شرکاء کے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے ،
جوگی چوک سے نکالی جانے والی ریلی میں آیت اللہ خامنہ ائی کی شہادت اور امریکہ و اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں خواتین و مرد، بچے شریک ہوئے ،
احتجاجی مظاہرین کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی ، احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اور پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

