0

ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ

لاہور،ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا پاکستان ریلوے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کا اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے

مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہو گا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں