ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم ، کمیشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمیشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ امام بارگاہ قصر بتول سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
یوم شہاد ت حضرت علیؓ کے موقع پر ساہیوال پولیس کے 400 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جلوس میں داخل ہونے والے شرکاء کی مکمل باڈی سرچ اور چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے
جبکہ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے مزید برآں جلوس کے روٹس اور گردونواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے

