0

ساہیوال، لڑکی کو تنگ پریشان کرنے پرعاشق رحمان کے خلاف مقدمہ درج

ساہیوال( یو پی اے) ہڑپہ میں ایک نوجوان مسیحی لڑکی کو تنگ پریشان اور حراساں کرنے پر ایک نوجوان سٹریٹ عاشق رحمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے پولیس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے

بتایا گیا ہے کہ نوجوان لڑکی لائبہ چرچ میں عبادت کے لیے جا رہی تھی کہ ملزم نے اس سے چھیڑ خانی کی اور تنگ پریشان کیا جس پر اس نے اپنے بھائی کو موبائل پر اطلاع دی اور یہ معاملہ بعد میں پولیس تک پہنچ گیا

دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم لڑکی کو اس کے موبائل پر میسج بھی کرتا رہتا تھا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں