0

پاکستان نے ثالثی کی کوشش کی جس پر سبھی نے اعتماد کیا،یوسف رضا گیلانی

ساہیوال (یو پی اے) ساہیوال میں چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیپلز پارٹی کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہے ہمارے اور ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں جب تک وہ ہمارے اتحادی ہیں ہم حکومت کی پیٹھ میں چور نہیں پہنچ سکتے ہمارے درمیان جو بھی مسائل ہوتے ہیں ملکی سطح پر یا صوبائی سطح پر وہ ہم ایک دوسرے سے مل کر بات چیت کر کے حل کر لیتے ہیں ہم اس وقت سیاسی اور دوسرے معاملات پر ایک پیج پر ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ”انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا، ہم نے ایٹمی پاور ہونے کے باوجود بردباری سے کام لیا۔ ہم نے دنیا کو باور کرایا کہ ہم پرامن ایٹمی طاقت ہیں۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل کا تنازعہ عرب ممالک سمیت پوری دنیا کے لیے کڑا امتحان ہے۔ پاکستان نے ثالثی کی کوشش کی جس پر سبھی نے اعتماد کیا اور دنیا نے پاکستانی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ پاکستان نے سیز فائر ممکن کروایا۔

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جو کاوشیں کیں وہ قابل ستائش ہیں چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انڈیا کے حملے کے باوجود پاکستان نے بطور ایٹمی طاقت تحمل کا مظاہرہ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ایک پرامن ایٹمی ریاست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کشیدگی پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے۔

پاکستان نے اس معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کیا جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کے مطابق پاکستان کی کوششوں سے سیز فائر ممکن ہوا۔ انہوں نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔اس سے پہلے انھوں نے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران شاہ کی رہائش پر انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں