ساہیوال( یو پی اے) خواتین کے تحفظ اور آگاہی کے فروغ کے لیے وومن پروٹیکشن سنٹر ساہیوال اور پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال کے باہمی اشتراک سے ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا سیشن کا بنیادی مقصد وومن پروٹیکشن سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور پنجاب تحفظِ نسواں ایکٹ 2016 سے متعلق شرکاء کو آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر وومن پروٹیکشن آفیسر مس سمیرا شاہین نے سنٹر میں دستیاب سہولیات، ہیلپ لائن نمبر 1737، اور خواتین کو فوری تحفظ فراہم کرنے کے لیے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط رابطوں کے نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی لاء آفیسر عمران شیرازی نے گھریلو اور معاشرتی تشدد کا شکار خواتین کو حاصل قانونی تحفظ اور دستیاب قانونی راستوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی
تقریب کے اختتام پر کمانڈنگ آفیسر پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج، ملک محمد شوکت فیروز نے خواتین کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات، خصوصاً وومن پروٹیکشن سنٹر کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو قابل تحسین ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ ثاقب نذیر، ریسرچ آفیسر کشور ناہیس اور آفس اسسٹنٹ وومن پروٹیکشن سنٹر نازیہ خان بھی موجود تھیں
شرکاء نے اس سیشن کو معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے فروغ کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گے

