0

پولیس لائن ساہیوال میں موک۔ فرضی ایکسرسائز کی گئی

ساہیوال : ملکی حالات اور تھریٹ الرٹ کے سلسلے میں کسی بھی دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کی ہدایت پر پولیس لائن ساہیوال میں موک۔ فرضی ایکسرسائز کی گئی

اس موک ایکسرسائز کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں نے متوقع دہشت گردی کی کوشش کو نقاب بنا دیا گیا اور فرضی موک ایکسرسائز کے دوران بھارتی پروکسی کے پانچ ملزمان کو پکڑ لیا گیا اور ان قبضے سے خطرناک اصلحہ برامد کر لیا پولیس نے انہیں پکڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اس موک ایکسرسائز میں ضلعی پولیس سی سی ڈی الیٹ فورس سی ٹی ڈی پولیس ریسکیو ڈبل ون ڈبل2 فائر بریگیڈ کے عملے رضاکاروں بم ڈسپوزل کے عملے سیول ڈیفنس کے عملے نے بھی حصہ لیا ہے

اس موقع پر تمام اداروں نے بہترین موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو نے کہا کہ پوری دنیا اور ملکی حالات اور تھریٹ الرٹ کی وجہ سے ہمارے جوانوں کو ہر وقت وطن اور قوم کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے موک ایکسرسائز کا مطلب جوانوں کو حالات جنگ میں تیار رہنے کی تربیت دینا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں مزید بہتر بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں