0

ساہیوال،شہریوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دوہرا عذاب مسلط کر دیا گیا

ساہیوال( یو پی اے) شہریوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دوہرا عذاب مسلط کر دیا گیا ساہیوال کے شہری ان دنوں شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں جہاں ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے وہیں دوسری جانب کنسٹرکشن کاموں نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے کنسٹرکشن کے کاموں کی وجہ سے دھول مٹی سے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے

تفصیلات کے مطابق شہر میں پہلے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا کوئی باقاعدہ شیڈول موجود نہیں، جس کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں اس صورتحال میں بہتری آنے کے بجائے اب انتظامیہ کی جانب سے کنسٹرکشن کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کے لیے روزانہ تین گھنٹے کا پرمٹ لیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق کنسٹرکشن کے دوران یوسف والا گرڈ اسٹیشن سے مختلف فیڈرز بند کر دیے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو روزانہ کم از کم تین گھنٹے بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے

شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بار بار بندش نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ گھریلو صارفین، کاروباری طبقہ اور بچے شدید اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں