0

معرکۂ حق میں عظیم الشان فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

ساہیوال(پرنس عنایت خان سے )آپریشن بنیان مرصوص معرکۂ حق میں عظیم الشان فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیاجس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان ٹیپو، پارلیمنٹیرینز، علمائے کرام، وکلا، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجروں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہوئی جو مشن چوک سے ہوتی ہوئی ہائی سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے ملکی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی قوم کے اتحاد، جذبہ حب الوطنی اور بہادر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ڈی پی او عثمان ٹیپو نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہیں اور امن و امان کے قیام کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں