ساہیوال( یو پی اے)
گاؤں 86 سکس آر کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک منشیات فروش زخمی ہو گیا جبکہ کے اس کے ساتھی فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ تھانہ فرید ٹاؤن کی پولیس گشت پر موجود تھی کہ مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ کے بعد جب فائرنگ رکی تو ایک ملزم اللہ دتہ زخمی حالت میں پایا گیا پولیس نے اس کے قبضے سے منشیات اور ایک پستول برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
0

