ساہیوال(یو پی اے)
ساہیوال میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں پہلا واقعہ چک 190/ نائن ایل میں ہوا یہاں پر ایک نوجوان لڑکی سدرہ بازار سے سامان خریدنے کے لیے گئی اور کئی روز سے جب واپس گھر نہ پہنچی تو اس کے والدین نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا دوسرا واقعہ آؤٹر بس سٹینڈ پر ہوا یہاں ایک مدرسے کا طالب علم عثمان لاہور جانے کے لیے آیا اور اچانک لاپتہ ہو گیا نہ ہی وہ اپنے گھر واپس پاک پتن پہنچا اور نہ ہی لاہور مدرسہ میں جا سکا طالب علم کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
0

