0

اینٹی کرپشن پولیس نے مجسٹریٹ کے ہمراہ دو علیحدہ علیحدہ چھاپے مار کر ایک تھانے دار اور دو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا

ساہیوال( یو پی اے)
اینٹی کرپشن پولیس نے مجسٹریٹ کے ہمراہ دو علیحدہ علیحدہ چھاپے مار کر ایک تھانے دار اور دو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے رشوت کی رقم اور چیک برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اینٹی کرپشن پولیس نے کچہری سے ایک پولیس تھانیدار قیوم کو ایک شخص اللہ دتہ سے مقدمہ درج کرانے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے چھاپے کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کہ کلرک اعظم اور ایک اہلکار رضوان کو ایک ٹھیکے دار سے پانچ لاکھ روپے نقد اور دو لاکھ روپے کا چیک لیتے ہوئے گرفتار کر لیا پولیس ملزمان کو اپنے ہمراہ لے گئی جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں