0

تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں گھریلو تنازعہ کے دوران دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا

ساہیوال ( یو پی اے) تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں گھریلو تنازعہ کے دوران دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا پیش آیاجس میں خواتین بھی شامل ہوئیں دونوں فریقین کے میڈیکل معائنے کے بعد مقدمات اور کراس ورشن درج کیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے دونوں فریقین کو سن کر تمام حقائق کا جائزہ لیا اور میرٹ پر تفتیش مکمل کروائی بعد ازاں عدالت میں دونوں فریقین کی عبوری ضمانتیں کنفرم ہو گئیں اریج نعمان سوشل میڈیا کا سہارا لیکر پولیس کو محض حراساں کرکے مرضی کی تفتیش کروانا چاہتی تھی گھریلو تنازعہ ہے جس کے پس منظر میں جائیداد اور خاندانی اختلافات بھی شامل ہو سکتے ہیں مقامی پولیس نے تفتیش میرٹ پر کی اور ملزم عثمان کو گنہگار تحریر کیا اور کراس ورشن میں اریج نعمان کے خاوند نعمان کو بہن اور بھابھی پر تشدد کرنے پر گنہگار تحریر کیا جبکہ عدالت مجاز نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں اور چالان مکمل عدالت میں بھجوایا جا رہا ہے تاکہ کورٹ میں ٹرائل کے بعد سزا جزا کا عمل ہو جو کہ عدالت مجاز کا اختیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں