0

برطانوی بادشاہ چارلس کا برطانیہ کی پہلی ماحول دوست کیمبرج سینٹرل مسجد کا دورہ

کیمبرج:(یو پی اے) برطانیہ کے شاہ چارلس نے یورپ کی پہلی ماحول دوست کیمبرج سینٹرل مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کے منفرد ماحول دوست ڈیزائن اور اس کی بہترین دیکھ بھال کو سراہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس مسجد کے پائیدار تعمیراتی ڈیزائن اور ماحول کے تحفظ کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات سے متاثر ہوئے۔ دورے کے دوران انہوں نے مسجد کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور اس کی تعمیر و انتظام سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

شاہ چارلس نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل احتراماً اپنے جوتے اتارے اور مسجد میں نصب یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔

اس موقع پر شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ مسجد نہ صرف کیمبرج کی مسلم کمیونٹی بلکہ پورے شہر کے لیے بھی ایک انتہائی مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، سماجی رابطوں اور ماحولیاتی شعور کے فروغ میں مسجد کی خدمات کو سراہا۔

کیمبرج سینٹرل مسجد کو اپنی ماحول دوست تعمیر، توانائی کے مؤثر استعمال اور کمیونٹی کے لیے مثبت سرگرمیوں کے باعث عالمی سطح پر بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں