اسلام آباد:(سید جنید حیدر ) سوئٹزرلینڈ کی عالمی انرجی ٹریڈنگ کمپنی گن ور گروپ کے وفد کی وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات،گن وور گروپ کا پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہارگن وور گروپ نے حکومت کی توانائی شعبے میں ڈی ریگولیشن کی کوششوں کو سراہا
گن وور گروپ نے کہا کہ ڈاؤن اسٹریم مارکیٹ کھولنے سے مسابقت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، ریفائنری پالیسی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے،
گن وور گروپ کی آئندہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی میں دلچسپی،پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک اچھی مارکیٹ ہے، علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان توانائی شعبے میں ڈی ریگولیشن کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، ایل پی جی شعبے میں گن وور گروپ کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات ہیں،

