محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں، ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں،اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، نئے انتخابات کرائے جائیں، ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں۔ بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا آئیں سب مل کر بیٹھیں اور نئی شروعات کریں۔ 1973 کا آئین اصل شکل میں بحال کیا جائے
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بولے پابندی سے صوبے میں گندم کا بحران اور آٹا مہنگا ہو رہا ہے۔ یہ بھی کہہ دیا کہ خیبر پختونخوا میں کسی قسم کا نیا آپریشن نہیں کرنے دیں گے،سلمان اکرم راجا بولے موجودہ نظام ناکارہ ہو چکا۔ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے بڑا سیاسی اتحاد ضروری ہوگیا ہے

