0

چاندی کی قیمت کا نیاریکارڈ،سونےکی قیمت ریکارڈسطح پربرقرار

ملک میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر برقرار رہی

صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے، جب کہ دس گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پر مستحکم رہا

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 82 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 66 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی استحکام رہا، جہاں فی اونس سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4,039 ڈالر پر ٹریڈ ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں