0

سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف

حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کردیئے،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق فائدہ اٹھانے والوں میں گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات کے صارفین شامل ہیں۔ صارفین کو بجلی بلز کی مد میں 17ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 15لاکھ صارفین جبہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 4لاکھ 75ہزارصارفین کے بلز معاف کئے گئے

ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 2لاکھ 65ہزار ، اسلام آباد الیکٹرک کمپنی کے 77 ہزار، لاہور کے 48 ہزار اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک لاکھ 65ہزار صارفین کے بل معاف ہوئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائبل الیکڑک کمپنی کے ایک ہزار صارفین بھی اگست کے بجلی بل ادا نہیں کریں گے جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے متاثرین کے حوالے سے سروے جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں