0

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش. سیریز کا شیڈول جاری

اسلام آباد(وصی شاہ ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ون ڈے جبکہ مئی 2026 میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ون ڈے میچز 12 سے 16 مارچ 2026 تک کھیلے جائیں گے

ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو شیڈول کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے 9 مارچ 2026 کو بنگلہ دیش پہنچے گی

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، جو مئی 2026 میں کھیلی جائے گی

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 4 مئی 2026 کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں