0

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ کردیا

مسافر بسوں کے کرایوں میں پچاس روپے سے ایک سو پچاس روپےتک کا اضافہ کیاگیاہے،لاہورسے راولپنڈی کا کرایہ 1600 سے بڑھا کر سے 1750کردیا گیا،ڈیڑھ سو روپےاضافے کےساتھ لاہورسےرحیم یارخان کے 1900 روپےوصول کیےجارہے ہیں،لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ بھی بڑھ گیا۔

مسافروں کاکہنا تھا کرائے بڑھنے سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں ،روز مرہ کی اشیا بھی مہنگی ہوجاتی ہیں، شہریوں نےمطالبہ کیا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کرکےعوام کی ریلیف دیا جائے

خیال رہےکہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں